سینٹ الیکشن،آئین،قانون اور جمہوریت کی جیت ہوئی، آئینی ماہرین
اسلام آباد(صلاح الدین/نمائندہ نوائے وقت)سنیئرقانون دانوں نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ آئین و قانون اور جموریت کی جیت ہوئی ہے، لوگوں کو ناراض نہیں کرنا چاہئے، وہ تھوڑا سا وقت اور توجہ کے خواہاں ہوتے ہیں جو وزیراعظم انہیں نہیں دے سکے ایک حلقہ کا کہنا ہے کہ نتیجہ غیر حتمی ہے چیلنج کریں گے ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیں ، ایک ہارجیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا تحریک انصاف عوامی خدمات اور ترقیاتی کام جاری رکھے گی اپنی مدت پوری کرے گی،بظاہر یوسف رضا گیلانی کی جیت غیر متوقع ہے۔علی ظفر نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیںقوموں میں بہتری بتدریج آتی ہے یک دم نہیں موجود حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے ایڈووکیٹ چوہدری قمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو مسائل ورثے میں ملے جن سے ایک چیلنج کی طرح حکومت نمٹ رہی ہے۔ایڈووکیٹ عمران بلوچ نے کہا کہ پرامن سینٹ انتخابات سے جموریت اور آئین کی فتح ہوئی ہے۔ایڈووکیٹ شفقت عباسی نے کہا کہ یہ آئین اور جموریت کی جیت ہے موسم بدل رہا عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور مسائل سے تنگ ہیں ۔ ایڈووکیٹ کامران مرتضی نے کہا کہ پرامن سینٹ الیکشن پر حکومت اور اپوزیشن دونوں مبارک باد کے مستحق ہیں یوسف رضا گیلانی کی فتح نے ثابت کردیا کہ لوگ تبدیلی کے خواں ہیں۔ آئینی ماہر بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ سینیٹ میں اسلام آباد کی سیٹ پر یوسف رضا گیلانی کی جیت بظاہر غیر متوقع ہے لیڈر کا کام ہوتا ہے کہ اپنے لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر رکھے ۔