حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے: شہباز شریف
اسلام آباد (نامہ نگار+سٹاف رپورٹر ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے۔ الیکشن کمشن شفافیت کو یقینی بنائے۔ بیلٹ کے ذریعہ ارکان اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے۔ کتنے پرامید ہے کہ کامیابی ہوگی؟ کے سوال پر انہوں نے کہا اللہ تعالی جانتا ہے۔ میں کوئی نجومی تو نہیں، سینٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار دیکھ رہے ہیں؟ کے سوال پر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے خاموشی اختیار کر لی۔ جواب نہیں دیا۔اسلام آباد سے سٹاف رپورٹر کے مطابق شہبازشریف نے گزشتہ روز ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر شہبازشریف صحت مند ہیں لیکن دوران حراست مطلوبہ سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے انہیں جسمانی دردوں کا عارضہ لاحق ہے اور کینسر کی وجہ سے پیدا ہونے والے طبی مسائل بدستور پوری شدت سے موجود ہیں۔