قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج حکومتی اور اپوزیشن کی گرما گرم تقاریر متوقع
اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ایک دن کے وقفے سے دوبارہ ہو گا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس جمعرات کو آج دن گیارہ بجے شروع ہو گا جس میں ایجنڈے کے مطابق امور کو نمٹایا جائے گا ،سینٹ کے انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد آج قومی ا سمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن بنچز کے درمیان نوک جھونک اور گرما گرم تقاریر کی توقع کی جا رہی ہے ،دریں اثنا زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلہ کی روشنی میں ایوان کا اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا جس کیلئے ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجی جائے گی اور وزیراعظم اس اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔