• news

لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے ووٹ چیک کیا‘ عبدالقادر پٹیل  کا راشد شفیق کے ووٹ پر اعتراض

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ الیکشن کے دوران ووٹنگ کے دوران پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل اور مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹ علی گوہر نے پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھایا۔ عبدالقادر پٹیل نے اعتراض شیخ راشد شفیق کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر کیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے ووٹ چیک کیا اس لئے راشد شفیق کا ووٹ کینسل کیا جائے۔ ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے کہا کہ پولنگ افسر صرف لائٹ چیک کرنے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن