• news

سینیٹ الیکشن میں آپ کا ہاتھ ہے ،صحافی کا سوال ،کب نہیں رہا،آصف زرداری

 اسلام آباد(نا مہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت جاچکی ہے، جو انکو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائے گی۔ جس کے  جواب میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کیا سینٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے۔ جس پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا؟۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار ہیں؟ ۔ جس پر سابق صدر نے سوال کیا کہ کیا آپ کو نظر آ رہی ہیں؟

ای پیپر-دی نیشن