• news

ہمیں انتخابی اصلاحات کی طرف جانا چاہیے الیکشن قریب ہوں تو مسائل زندہ ہو جاتے ہیں شیخ رشید

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں سب کو حصہ بقدر جثہ مل گیا ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور ترقی کیلئے ہمیں ملکر کوششیں کرنا چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات  چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پارلیمنٹرین ناراض نہیں ہے۔ سب راضی ہیں۔ الیکشن کے نزدیک ناراضگیاں اور مسائل بیان کرنا جمہوریت کا حصہ ہے۔ آج جمہوریت کیلئے اہم دن ہے۔ ہمیں انتخابی اصلاحات کی طرف جانا چاہیئے تاکہ جمہوری عمل کی بہتری سے جمہوریت اور مضبوط ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب کو حصہ بقدر جثہ مل گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن