عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا: عمران رحمت ڈوگر
جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی الیکشنز میں (ن) لیگ کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے غیور عوام نے پی ٹی آئی کو بری طرح مسترد کردیاہے حکمرانوں نے 3 سال کے دوران عوام کی تباہی اوربربادی کے سوا کچھ نہیں کیا بدترین مہنگائی اور بے روزگاری سے عام آدمی کاجینا مشکل ہوگیاہے مسلم لیگ (ن) پاکستان اور قوم کی مقبول جماعت ہے اوریہ جلد دوبارہ اقتدار میں آکر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنائے گی۔