• news

علماء کرام کی خدمات ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے:طاہر بخاری

لاہور(خصوصی نامہ نگار)اتحاد امت کے لیے محراب ومنبر کا تابناک کردار مینارئہ نور ہے ۔ علماء کرام اوردینی شخصیات کی خدمات ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں، جس سے روشنی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب نے ایوان اوقاف میں منعقدہ صوبائی علمأ وخطبأ کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے اتحاد اور یگانگت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اتحاد بین المسلمین کی بدولت ہی مضبوط اور مستحکم سوسائٹی کی تشکیل اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دین اسلام تکریم انسانیت کا سب سے بڑا پیغامبر ہے ، پُر امن بقائے باہمی کے لیے تمام مسالک کے جیّد علماء کرام کو اپنا مثبت کردار کرنا ہوگا۔اس موقع پر صوبائی خطیب اوقاف مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا احمد رضا سیالوی سمیت صوبہ بھر کے ضلعی خطبأ شریک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن