• news

پاکستان آگہی پروگرام:موبائل نظریاتی یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروںمیں لیکچر

لاہور (پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام جاری پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ‘ گورنمنٹ رحمان گرلز ہائی سکول‘ بیڈن روڈ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ 56-1 ‘ ٹائون شپ‘ حشمت لرننگ ہائی سکول‘ علی رضا آباد اور فضل فائونڈیشن پبلک سکول‘ چوہنگ کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ‘ طلبا اور طالبات کی تعداد 308 تھی۔

ای پیپر-دی نیشن