اپوزیشن کے ہتھکنڈوں کے باوجود حکومت مدت پوری کریگی:غلام نبی ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت سیاست نہیں بلکہ ریاست کے استحکام اور عوام کی خدمت کا سفر طے کررہی ہے اپوزیشن کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی 22کروڑ عوام کے حقوق کا دفاع اکیلے وزیراعظم عمران خان کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف ملک کی سیاسی کرپٹ قیادت متحد ہوکر عوامی حقوق کو غاصب کرنے کیلئے ترقی کے عمل کے راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی غیر جمہوری روایات اور انتقامی سیاست کو دفن کرکے جس طرح عوامی خدمت کا راج او ررواج قائم کیا ہے وہ اس کے شاندار مستقبل کی بنیاد ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابا ت میںتحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہونگے اور یہ دن اپوزیشن کی منفی سیاست کے دفن ہونے کا دن ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان کے قیام کیلئے جو جدوجہد کررہے ہیں اس کے نتیجہ میںایک خوشحال ،روشن ،مضبوط پاکستان دنیا کے افق پر ابھرکر سامنے آئیگا ۔