• news

حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا:طارق محمود ڈوگر

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)پی پی 137 کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمین بوس ہوچکی ہے حکومت پہلے دن سے نت نئے بحران پیدا کرتی آئی ہے نااہل حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا ہے حکمرانوں کی سیاسی انتقامی کاروائیاں جمہوری عمل کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ عمران خان کو 22 کروڑ عوام کی نہیں اپنے حواریوں کے مفادات کی فکر ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن