• news

 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کرونا ٹیسٹ منفی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈمیں موجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے ۔ ٹائیگرز قرنطینہ کے باقی دنوں میں جم کی سہولیات اور چھوٹے چھوٹے گروہوں میں پریکٹس کرسکیں گے ۔ کھلاڑیوں نے ریلیف ملنے پر سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ قرنطینہ کو قید سے تشبیہ دی جارہی تھی ۔ کھلاڑیوں کا گزشتہ روز تیسرا کرونا ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے ۔ بلے باز محمد مٹھن نے کہا کہ پریکٹس کی اجازت ملنے پر بہت زیادہ خوش ہیں ۔ گزشتہ چند سے دنوں سے ہماری حرکات پر پابندی تھی لیکن چیزیں آہستہ آہستہ معمول کی طرف آرہی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن