یوٹیلٹی سٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاری شروع کر دی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر 6 ارب 37 کروڑ روپے کے رمضان پیکج دینے کی تجویز ہے۔ وزارت صنعت کے مطابق چینی 68 روپے کلو، 20 کلو آٹا 800 روپے اور گھی 200 روپے کلو دینے کی تجویز ہے۔ دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ 19ضروری اشیاء پر 50 روپے تک سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔