سینٹ الیکشن :کامیاب ہونیوالے امیدواروں سے اخراجات کی تفصیل طلب
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمشن نے سینیٹ کے تمام منتخب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کے گوشوارے طلب کرلیے۔الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک لیا جائے گا۔الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 11 مارچ سے قبل جاری ہوگا۔