• news

یوسف گیلا نی کی جیت پر وزیراعظم کومستعفی ہو جانا چاہیے : شعیب بٹ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر نا ئب صدر مسلم لیگ ن سٹی محمد شعیب بٹ نے کہا ہے کہ یوسف گیلا نی کی جیت پر وزیراعظم کومستعفی ہو جانا چاہیے۔پی ڈی ایم کے حمایت یا فتہ سید یوسف رضا گیلا نی کی جیت سے ثا بت ہو گیا ہے کہ تحر یک انصا ف کے پا رلیمنٹیر ین کو عمران خا ن پر اعتما د نہیں رہا اور انہوں نے ووٹ کی طاقت سے اس با ت کا اظہا ر کر دیا ہے کہ عمران نیازی اور اس کے حواری نا اہل اور نا لا ئق ہیں جن کا اب حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔ انہیں چاہیے کہ وہ فو ری طور پر مستعفی ہو کر اس ملک کی جا ن چھوڑ دیں ۔ ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے اپنی رہائشگا ہ پر مبا رکبا د دینے کیلئے آنیوالے شہریو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن