عوام نے سلیکٹڈ حکمرانوں کو مسترد کر دیا: منور اقبال
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)سٹی کے صدر میاں منور اقبال اور جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں حکمران اتحاد کی شکست سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام نے سلیکٹڈ حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے اب فوری طور پر اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کا علان کیا جائے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو حق حکمرانی مل سکے جو ملکی معیشت کی بہتری مہنگائی میں کمی روزگار میں اضافے کیلئے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کر سکیں موجودہ حکمران ملک و قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں ان سے چھٹکارناگزیر ہے،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے حکمران عوام کو بدحالی اور ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ، ہر طر ف بے یقینی کی کیفیت ہے۔