• news

حکومت نے عوام کو مہنگائی کے  سونامی میں ڈبو دیا:عبدالعزیزعابد

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی غربی لاہورکے امیر عبدالعزیز عابد نے کہاہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ۔بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان جرائم کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔ سڑیٹ کرائمز کی وارداتوں کی وجہ سے لوگ نہ سڑکوںپر محفوظ ہیں ، ناکاروباری مراکز پر اور نا ہی اپنے گھروں میں۔ اگر لوگوں نے اپنے اور اپنے ملک کے حالات بدلنے ہیں تو ان کو اس بار جماعت اسلامی کے امیدواروں کا کامیاب کرانا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میںجماعت اسلامی غربی لاہور کی سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن