• news

 یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے الیکشن کمشن میں ایک اور درخواست

اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی گئی۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی قابلِ دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن