• news

این اے 75 : چیف افسر محکمہ تعلیم نے ہم پر دباؤ ڈالا:  پریزائیڈنگ آفیسرز  الزامات کی تردید

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی: رانا جعفر حسین) سیالکوٹ حلقہ این اے 75 میں پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پریزائڈنگ آفیسرز نے چیف آفیسر محکمہ تعلیم سیالکوٹ کے مبینہ دباؤ کا انکشاف کیا ہے ۔ حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں 19فروری کو ضمنی الیکشن ہوا تھا جس میں انتظامی بد نظمی اور 14 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج مشکوک آنے کے بعد الیکشن کمشن  نے ضمنی انتخاب کا نتیجہ کالعدم قرار دیدیا تھا۔ ضمنی انتخاب کے نتیجہ کو کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد یہ صورتحال سامنے آئی ہے اور ڈیوٹی انجام دینے والے پریزائیڈنگ افسروں نے نجی محافل میں اس امر کا انکشاف کیا ہے کہ ہم پر الیکشن چیف آفیسر محکمہ تعلیم کی جانب سے دباؤ تھا۔ اس کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری  پنجاب کی جانب سے نظر انداز کرنا بھی معنی خیز ہے۔ تاہم رابطہ کرنے پر چیف آفیسر نے ان تمام الزامات کی تردید  کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن