آج اونچ نیچ ہوئی تو اپوزیشن کیلئے بڑا عجیب دن ہوگا: شیخ رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج نئی سیاست میں ایک نیا عمران خان ہوگا ہم انشاء اللہ کامیاب ہوں گے اور بہتری کی طرف جائیں گے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان شریک تھے اجلاس میں غلط ووٹ ڈالنے سے متعلق بات نہیں ہوئی عبدالحفیظ شیخ موجود تھے لیکن انہوں نے کوئی بات نہیں کی اجلاس میں کسی نے نئی ٹک کا بتایا نہ ٹاک کا سینٹ انتخابات میں 16 سے زیادہ حکومتی اراکین ادھر ادھر ہوئے آج بہت بڑا دن ہے عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں خدانخواستہ اگر اونچ نیچ ہو گئی تو اپوزیشن کیلئے ایک بڑا عجیب دن ہوگا جو سوچ رہے تھے کہ عدم اعتماد لائیں گے وہ اب انتظار کریں عمران خان کی کامیابی کے بعد 6 ماہ تک کوئی عدم اعتماد نہیں لا سکتا وزیراعظم نے خطاب کیا کہ میں سچ کے ساتھ کھڑا ہوں تبدیلی لانا چاہتا ہوں پسے ہوئے طبقوں کی آواز بننا چاہتا ہوں اپوزیشن نے پوری کوشش کی کہ عمران خان ناکام ہو۔