• news

دشمن ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوششیںکررہا ہے: ارسلان خالد 

نواں کوٹ(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ ہار جیت سیاست کاحصہ ہے سینٹ انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن کی کامیابی یا ناکامی سے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا بلکہ اس کیلئے دونوںکو ملکر کرداراداکرنیکی ضرورت ہے کیونکہ عوام مہنگائی کا شکار ہیں اور ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں دشمن ملک کے اندر افراتفری پھیلانے کی کوششیںکررہا ہے اوربدقسمتی سے ہماری سیاسی قیادت ایک دوسرے کونیچا دیکھانے اور بچھاڑنے کی کوششیں کررہی ہیں جو کہ ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن