• news

علی حیدر گیلانی والی ویڈیو کسی کے کہنے پر نہیں بنائی پی ٹی آئی ارکان 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم سے علی حیدر گیلانی ویڈیو میں مبینہ طور پر موجود چار کرداروں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی چاروں ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی عطاء اللہ‘ اسلم خان‘ جمیل احمد اور فہیم خان شامل تھے وزیراعظم نے چاروں ارکان کی پارٹی کیلئے  خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ نے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کیا آپ کی یہ قربانی پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی وزیراعظم نے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہمارے بیانیئے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کرپٹ ہیں یہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں سینٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ  بھی پیسے کا استعمال ہے۔  دو اراکین اسمبلی نے سیّد یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی سے ایک خفیہ ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی صحافی کی جانب سے سٹنگ آپریشن سے متعلق سوال پر رکن قومی اسمبلی جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے کہنے پر ویڈیو نہیں بنائی۔  فہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تھے، ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں، ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلد سب کے سامنے آ جائے گا۔ الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہونے سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی ایم این ایز کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمشن کے روبرو پیش ہوں گے، ہمارا دامن صاف ہے۔ ارکان نے ملاقات کے دوران اعتراف کیا کہ لیک ویڈیو میں ہم دونوں ہی تھے، آج اپوزیشن کی شکست اور عمران خان کی فتح کا دن ہے، ارکان اسمبلی ہم تمام ارکان کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے، ہم وزیراعظم کے ساتھ ہیں مرتے دم تک رہیں گے، ارکان پارٹی اس معاملے پر پالیسی بیان جاری کرے گی۔ اپوزیشن کی جانب سے پیسوں کی پیشکش یا پیسے لینے سے متعلق سوال پر جمیل احمد نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو بہت ساری چیزوں کی پیشکش کی جبکہ ہم نے پیسے لئے ہوتے تو کیا ابھی وزیراعظم سے مل کر آتے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دامن صاف ہے اور الیکشن کمشن نے ہمیں طلب کیا تو ہم ضرور پیش ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن