• news

عمران فتح مند اپوزیشن کے ارادے زمین بوس نوٹ کو عزت دو کا منہ پھر کالا شبلی فراز

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان فتح مند ہوئے۔ نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔ اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پھر ثابت کیا وہ ایک سچے، کھرے اور بہادر قائد ہیں جو اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتے۔ تمام پارلیمنٹیرینز خاص طور پر اتحادی جماعتوں کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے حتمی اہداف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن