شمالی وزیرستان میں آپریشن مزید 3دہشتگرد کمانڈروں سمیت4ہلاک
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں مزید4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان دتہ خیال اور جنوبی وزیرستان زوئیدا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں ٹی ٹی پی بسم اللہ گروپ کا کمانڈر عبدالآدم زیب اور ٹی ٹی پی سجنا گروپ کا کمانڈر مولوی محبوب اور کمانڈر میر سلام بھی مارے گئے۔ دہشت گرد مولوی محبوب اور میر سلام بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے اور یہ دہشتگرد لدھا قلعہ میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگ دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔ جب کہ دہشت گرد کمانڈر عبدالآدم فورسز پر20 سے زائد حملوں میں ملوث تھا۔