عوا م کسی کی ذاتی چوری بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلتے: شہزاد اکبر
سلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اخلاقی اقدار کی پاسداری تمام سیاسی جماعتوں پر لازم ہے۔ عمران خان اقتدار کی نہیں اقدار کی اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کسی کی ذاتی چوری بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلتے۔ حکومت نے شفاف سینٹ الیکشن کیلئے تمام آئینی اقدامات کئے۔ سینٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر خدشات درست ثابت ہوئے۔