پی ڈی ایم اجلاس آج، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،لانگ مارچ اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہو گی
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)کا اہم سربراہی اجلاس (آج)پیر کو ہوگا،جس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب،لانگ مارچ اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق مشاورت ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اہم اجلاس (آج)پیر کو سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہو گا،جس میں تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہ شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لئے جانے کے عمل کا جائز ہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب،لانگ مارچ اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق مشاورت ہو گی۔