امریکی سینٹ نے 1.9ٹریلین ڈالر کا کرونا پیکج منظور کرلیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سینٹ میں 1.9ٹریلین ڈالر کا کرونا پیکج منظور کرلیا گیا۔ امریکیوں کو 1400 ڈالر کے چیک براہ راست ملیں گے۔ خسارے میں چلنے والی صنعتوں، سکولوں کی مالی مدد ہوگی۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ جلد مدد کا وعدہ تھا آج بڑا قدم عبور کرلیا ہے۔ منصوبے سے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔