• news

دفاع حرمین شریفین کیلئے امت متحد‘ آنچ نہیں آنے دینگے:میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ’’پیام رحمت عالم ؐگھر گھر پہنچانا ہی مشن زندگی ہے۔ عظمت توحید اور حرمت رسول کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے۔ ن خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے بھی دنیائے اسلام متحد ہے‘آنچ نہیں آنے دینگے۔ امت مسلمہ فروعی اختلافات ختم کرکے عقیدہ توحید و ختم نبوت کی پاسداری کے لئے متحد ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی و اجتماعی اصلاح کے لئے کردار ادا کرکے صالح معاشرہ تشکیل دیں۔

ای پیپر-دی نیشن