پارلیمنٹ کے باہر لیگی رہنمائوں پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں:خالدجوئیہ‘ رائو شہاب
کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ وسابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کی (ن) لیگ مذمت کر تی ہے (ن) لیگ کے رہنمائوں کے ساتھ زیادتی کامقد مہ درج کر کے ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ۔تشدد کی سیاست تحریک انصاف کو وقت آنے پر مہنگی پڑے گی ۔عمران نیاز ی نے اپنے کار کنوں کو گالی گلوچ دینے کی سیاست سکھائی ہے انہوں نے کہا عمران نیازی نے اعتماد کا ووٹ لیکر کو نسا تیر مار دیا ہے ۔اعتماد کے ووٹ سے کیا ملک سے مہنگائی ختم ہو گئی ہے ۔ملکی مسائل حل ہو گئے ہیں ۔ملک اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے نکل گیا ہے ۔موجودہ حکمرانوں کی بیو قوفی حرکتوں سے ملک انارکی کی طر ف جا چکا ۔