• news

 جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا نے  قطر اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار پیٹرا کوویٹووا نے سپینش حریف موگورزا کو ہرا کر دوسری بار قطر اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں ان کی جیت کا سکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔ دوحہ کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ ہوا۔ فیصلہ کن میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹو وا اور سپین کی موگوروزا آمنے سامنے آئیں۔پیٹرا کوویٹوا نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ اسی مورال اور جذبے کو جاری رکھتے ہوئے دوسرا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کر کے ٹائٹل جیت لیا۔جمہوریہ چیک کی کھلاڑی پیٹرا کوویٹوا نے دو ہزار اٹھارہ میں بھی  قطر اوپن کی چیمپئن بنی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن