• news

گرانہ ڈاٹ کام کے زیراہتمام سائیکلنگ سنڈے کا انعقاد

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلام آباد میں سائیکلنگ سنڈے کی کامیابی کے بعد گرانہ ڈاٹ کام نے روشنیوں کے شہر کراچی میں پہلے سائیکلنگ سنڈے کا شاندار انعقاد کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اس ایونٹ میں شرکت کی جہاں نہ صرف وہ تفریحی سائیکلنگ سے لطف اندوز ہوئے بلکہ انہوں نے سائیکلنگ کے مقابلوں میں بھی خوب حصہ لیا جس کے اختتام پر جیتنے والوں میں سوسائٹی سریفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ حکام نے ایونٹ کی زبردست میزبانی کی اور اس بات پر زور دیا کہ کراچی کو سائیکل دوست شہر بنایا جائے اور یہاں بہترین سائیکلنگ انفراسٹرکچر‘ مخصوص سائیکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیئے جائیں اور شہر میں ماحول دوست سرگرمیوں کا ادراک ہو۔

ای پیپر-دی نیشن