• news

کم نمبروں کے باعث ایک سال تک داخلہ نہ ملنے والے ایبٹ  آباد کے نوجوان نے ینگ سائنٹسٹ کاایوارڈ جیت لیا 

لاہور (نیٹ نیوز) میٹرک اور ایف ایس سی میں کم نمبروں کی وجہ سے پاکستان کی یونیورسٹیوں میں ایک سال تک داخلے سے محروم رہنے والے ایبٹ آباد کے نوجوان طالب علم عمیر مسعود کو بین الاقوامی امریکی ادارے لیب روٹ نے ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ دیا ہے۔ عمیر مسعود کو لیب روٹ نے یہ اعزاز دو الگ الگ سائنسی تحقیقات کرنے پر دیا ہے۔ یہ دو تحقیقاتی مقالے انھوں نے انٹرنیشنل کانفرنس آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیو کمیسٹری آسٹریلیا اور 13 ویں انٹرنشینل کانفرنس آف ٹشو اینڈ ری جنریٹو میڈیسن امریکہ میں پیش کیے تھے۔عمیر مسعود کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں بائیو ٹیکنالوجی کے چوتھے سمیسٹر کے طالب علم ہیں۔ وہ دو بھائی ہیں اور ان کے والد ریسٹورنٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن