• news

کامونکے: خودکشی کرنے والا پولیس کانسٹیبل 15روز بعد جان کی بازی ہار گیا

کامونکے (نامہ نگار) پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار لیا، تھانہ سٹی میں تعینات پولیس کانسٹیبل مبشر علی جو مختلف معاملات کے باعث پریشان ہو کر 15روز قبل اس نے خود کو گولی مار کرزخمی کرلیا۔ جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال گوجرانوالہ میں زیر علاج تھا گذشتہ روز دم توڑ گیا۔ ڈی ایس پی عامر ملک نے بتایا کہ مبشر کو نفسیاتی مسئلہ تھا اور وہ ذہنی مریض بن چکا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن