• news

باسمتی چاول: پاکستان کی بھارت کے خلاف سٹیٹمنٹ کو یورپی کمشن نے قبول کر لیا

لاہور (کامرس رپورٹر) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کی طرف سے باسمتی چاول کے جغرافیائی انڈیکیشن (جی آئی) پر بھارت کے خلاف جمع کرائے گئے سٹیٹمنٹ  کو 5 مارچ 2021ء کو یورپی کمشن نے قبول کر لیا ہے۔ ریپ نے 7 دسمبر 2020ء کو اختلافی سٹیٹمنٹ بھیجنے کے بعد کے دعوے کی مخالفت میں اپنی سٹیٹمنٹ جمع کرائی۔ ان دونوں دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد یورپی کمشن نے اس معاملے میں ریپ کو فریق بنایا ہے۔ اب  ریپ پاکستان کے  براہ راست باسمتی پر حقوق پر جغرافیائی انڈیکیشن کے تحفظ کے لئے وکالت کر سکتی ہے۔ ریپ کو بطور فریق تسلیم کرنے کے ساتھ، معاملہ اپنے تیسرے مرحلے پر پہنچ گیا ہے جہاں تمام  فریقین  ایک دوسرے سے مشاورت کریں گے۔ فریقین کو مذاکرات کے لئے  تین ماہ  کی مدت دی گئی ہے۔ اس معاملے میں مذاکرات  6 مئی 2021ء تک جاری رہیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن