غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد : مشال ملک
اسلام آباد(آئی این پی)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن سب کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہوںمقبوضہ کشمیر میں ایک ماں کا صرف اپنے بیٹے کو دفنانے کا حق ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی کا دن منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو انسان ہونے کا حق ہی نہیں، عورت تو بہت دور کی بات ہے۔خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی اور اپنا لوہا منوایا اور مقبوضہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے۔