• news

وزیراعظم پارلیمنٹ کااعتمادکھوچکے ہیں : ہارون خالد 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر میاں ہارون خالد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جس طرح(ن) لیگ کی قیادت پر حملہ کیا ہے حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا ضمنی اور سینٹ انتخابات میںشکست کے بعد عمران خان کے ٹائیگرز ،سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کرنے کیساتھ ان پر جو حملے کررہے ہیں وہ کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں وزیراعظم پارلیمنٹ کااعتمادکھوچکے ہیں اب ان کے گھرجانے کا وقت آگیا ہے نواز لیگ کی جدوجہد میں مزید تیزی آرہی ہے اوراپی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لیںگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے کہاکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں نواز لیگ اب پوری طاقت اور قوت کیساتھ حکمرانوںکی انتقامی سیاست کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے میدان عمل میں آچکی ہے ۔ لیگی کارکنان اپنی قیادت کی حفاظت کیساتھ ساتھ حکومت کی  غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا جواب دینے کیلئے پارٹی قیادت کی کال کا انتظار کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن