عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے تحصیل کونسل ہال قصور میں تقریب
قصور(نمائندہ نوائے وقت)عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے تحصیل کونسل ہال قصور میں تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک ، چیف آفیسر ایجو کیشن مسز ناہید واصف ، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسز مزمل مسعود بھٹی ، شگفتہ شیخ ، افسران اور خواتین سمیت طالب علموں کی کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک نے خطاب کرتے کہا کہ خواتین کے عالمی دن منانے کا مقصد عورتوں کے مساوی حقوق اور دیگر مسائل جن کا خواتین سامنا کررہی ہیں اُن کی آگاہی اور تدارک کرنا ہے۔