• news

قصور: پیمانہ میں کمی پر متعدد  پٹرول پمپس کو جرمانے

قصور(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر قصور کلیم یوسف نے سول ڈیفنس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس کے پیمانوں اور ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والے حفاظتی آلات کی چیکنگ کی اور متعدد پٹرول پمپس کے پیمانوں میں ہیرا پھیری پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو مقررہ قیمت پر یقینی بنایا جائے اور ناپ تول میں کسی قسم کی ہیرا پھیری نہ کی جائے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی آلات کی دستیابی اور فنکشنل ہونے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن