حافظ صدیق سلیم انتقال کرگئے
قصور ( نامہ نگار) امیر جماعت اہل حدیث ضلع قصور حافظ محمد صدیق سلیم انتقال کرگئے کچھ عرصہ علیل تھے انکی نماز جنازہ ٹول ٹیکس چوک قصور میںادا کی گئی۔انکی وفات پر جماعت کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی پروفیسر عبدالمجید حافظ عبدالوہاب روپڑی نے کہا ہے حافظ محمد صدیق نیک اور مخلص شخصیت کے حامل انسان تھے اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے۔