ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے نظام مصطفی کا نفاذ ضروری ہے: مولانا نور احمد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر شیخ الحدیث مولانا نور احمد سیال نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں اسلام آباد کی نشست پر ہونیوالی شکست پر وزیراعظم کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہیے صرف 17 ارکان کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا ڈرامہ رچایا ہے وزیراعظم اپنے وعدہ کے مطابق ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اپنے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کریں خود حکومتی وزیر ،مشیر عام آدمی کو ریلیف نہ ملنے کارونا رو رہے ہیںملک میں بدترین مہنگائی کا دور دورا ہے وزیراعظم مافیاز کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ تبدیلی کی باتیں کرنیوالوں نے پاکستان کا حلیہ ہی بگاڑ کررکھ دیا ہے ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے نظام مصطفی کا نفاذ ضروری ہے جس کیلئے جے یو پی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںجے یو پی کے ضلعی صدرحاجی طاہر جاوید نقشبندی کی اقامت گاہ پر صاحبزادہ کامران طاہر نقشبندی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے کیا۔