• news

اپوزیشن اعتماد کا ایک ووٹ غلط ثابت کر دے سینٹ چھوڑ دوں گا اسد قیصر

اسلام آباد (نا مہ نگار، نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن کو چیلنج ہے ایک بھی اعتماد کا ووٹ غلط ثابت ہوا تو سیٹ چھوڑ دوں گا۔ اپوزیشن  وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے پر عوام میں منفی پروپیگنڈا کی کوشش کر رہی ہے۔ اسد قیصر نے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا جمہوریت مستحکم کرنے کے قائل ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت مستحکم کرنے کے قائل ہیں، وزیراعظم نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں میڈیا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے، جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت اور سیاست قائم رہنی چاہیے، میں چیئرمین سینٹ کا امیدوار ہوں، سب کے پاس جاؤں گا، چیئرمین پیپلزپارٹی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا۔

ای پیپر-دی نیشن