اپوزیشن کی تحریک کا مقصد نہ سمت پنجاب میں سیاسی تماشے کی کوشش ناکام ہوگی عثمان بزدار
لاہور (نامہ نگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم سارا زوراین آر او کیلئے لگارہی ہے۔ عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔ مرکز میں بدترین ناکامی کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن ناکام رہے گی۔ پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد ہے نہ کوئی سمت۔ پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔ پاکستانی عوام کو یہ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا۔ استعفوں کی طرح اپوزیشن لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کر لے گی اور حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ بزدار اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاح عامہ کیلئے قانون سازی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ صوبے میں قانون کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی جس میں ضلع جھگ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت، حلقے میں مسائل کے حل اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کا ہر پسماندہ شہر ترقی کرے گا اور ہر شہر کو علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیں گے۔ پی ڈی ایم ملک کی ترقی چاہتی ہے نہ عوام کی خوشحالی۔ گیارہ جماعتوں پر مشتمل غیر فطری اتحاد کو ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ عثمان بزدار سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ملیں۔ ملاقات میں کرونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بزرگ شہریوں کو ویکسین لگانے کے پروگرام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت کی۔ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ بائی پاس کے قریب ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔