• news

  ویڈیو سکینڈل‘ مسلم لیگ (ن) نے  تحقیقات کی درخواست واپس لے لی 

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکسن کمیشن آف پاکستان کے اعتراض پر مسلم لیگ(ن)نے 2018 کے سینیٹ انتخابات سے قبل خیبر پی کے اسمبلی کے ارکان میں نقد رقم کی تقسیم سے متعلق وڈیو کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست واپس لے لی،الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ کے وکیل جہانگیر جدون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔پیر کو الیکشن کمیشن میں 2018 کے سینیٹ انتخابات سے قبل خیبر  پی کے کے ارکان صوبائی اسمبلی کو نقد رقوم دینے کی وڈیو کی تحقیقات سے متعلق مسلم لیگ(ن)کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔خیبر  پی کے سے الیکشن کمیشن کی رکن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ جس پر(ن)لیگ نے تحقیقات کے لئے دائر درخواست واپس لے لی۔

ای پیپر-دی نیشن