شہباز شریف نے لیگل ٹیم کو منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) حمزہ شہباز کی ضمانت کے بعد شہباز شریف کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ شہباز شریف نے لیگل ٹیم کو منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف کو درخواست ضمانت کا ڈرافٹ دکھا دیا گیا۔ وکیل نے درخواست ضمانت پر بریفنگ دی۔