• news

بھارت: 19 برس بعد 129مسلمان دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے میں بری 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں19 سال بعد دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے میں 127مسلمانوں کو بری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان 127 مسلمانوں کو ریاست گجرات میں مسلم تعلیم سے متعلق ایک سیمینار میں شرکت کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ان پر کالعدم جماعت سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ انڈیا سے تعلق رکھنے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کیلئے اسلحہ و بارود جمع کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔ گجرات کے شہر سورت کے بند فلم تھیٹر راجسٹری ہال میں جاری سیمینار کے پہلے ہی دن صبح 11بجے پولیس نے چھاپہ مارا اور 127افراد کو حراست میں لے لیا تھا تاہم پولیس 19برسوں میں کوئی ایک بھی ثبوت یا گواہ عدالت میں پیش نہیں کر سکی۔

ای پیپر-دی نیشن