• news

چیئرمین سینٹ انتخاب ، پیپلز پارٹی نے پھر متحدہ سے مدد مانگ لی 

کراچی(آئی این پی)چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنمائوں سے مدد مانگ لی ہے۔    اس سلسلے میں سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کا 3 رکنی وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچا۔ وفد میں ناصر شاہ، شرجیل میمن اور مرتضی وہاب شامل تھے۔پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں ساتھ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں، یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ بنوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان اپنے ہی اتحادی سے ناراض دکھائی دیئے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سست روی کا شکار ہے، کس کو سپورٹ کرنا ہے؟ یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن