پی ایس ایل کا التواء بورڈ کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے : عامر نذیر
لاہور (نمائندہ سپورٹس) ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عامر نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا التوا کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ بورڈ کامیاب اور اچھے بھلے ایونٹ کے انعقاد میں ناکام رہا ہے۔ عملی طور پر مسلسل بدانتظامیاں بورڈ حکام کی نااہلی کی داستان بیان کر رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا مسلسل دوسرے برس ملتوی ہونا چیئرمین کرکٹ بورڈ اور ان کی ٹیم کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان ہے۔ ملک کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے اور اب کوئی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔ اگر بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں تو بورڈ حکام نے بروقت کارروائی کیوں نہیں کی۔