• news

 الحمراء میں خواتین کے عالمی دن پر نمائش’’وجود ِزن ،کمالِ فن ‘‘کا انعقاد

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نمائش ’وجودِزن ،کما ل فن ‘‘ کا انعقاد کیا گیا،چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے تقریب کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا ،تقریب میں ناہید صدیقی،رخسانہ ڈیوڈ،ڈاکٹر عارفہ سیدہ،زرین پنہاں،یاسمین طاہر ،راحت ملتانیکر ،عائشہ شاہ نوار،آصف ثناء ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے کہا کہ یہ نمائش آنے والی نسلوں کیلئے محنت ،لگن اور تعمیری جذبے کی علامت بنے گی،ہماری خواتین نے احسن روایات و اقدار کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا،یہ عزم و جرت کی علامت اور ایثار ،جذبے و قربانی کا دوسرا نام ہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگرنے کہا کہ ہماری خواتین نے قلم کے ذریعے معاشرہ کی راہنمائی کی،جدید دور کے تقاضوں سے روشناس کروایا،پاکستانی کی ادبی و ثقافتی ترقی میں خواتین نے اہم کردار اداکیا،پُروقار معاشرہ اور سماجی استحکام انہی کی خدمات کے مرہونِ منت ہے۔ ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء مستقبل کے آرٹسٹوں کیلئے بے پناہ مواقع فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن