• news

ہم نے تہیہ کر لیا اس نظام کا مقابلہ کریں گے: شاہد خاقان عباسی 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس پی کے وعدوں کے برعکس جو کام ہو رہا ہے اس کے باوجود پی ڈی ایم فتح حاصل کر ے گی ،عمران خان نے 70کروڑ لے کر جس آدمی کو سینیٹر بنوایا ہے بتائیں وہ پیسے کس نے لئے ہیں او رجس نے 70کروڑ دئیے ہیں وہ ایک نہ ایک دن ضرور بولے گا ، حکومت کی کرپشن پر آج احتساب کے ادرے اور عدالتیں بھی خاموش ہیں لیکن ہم نے تہیہ کیا ہو اہے کہ ہم نے اس نظام کا مقابلہ کرنا ہے ۔ احتساب عدالت کے باہر عطا اللہ تارڑ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباس نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا واحد موقع ہے کہ ایک شخص جو ٹرائل پر تھا ،عدالتی پیشی ہو رہی تھی ،کیس چل رہا تھا اس کو حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا گیا ، نیب کا دو دہائیوں میں ایسا کوئی کیس نہیں ہے ،اس سے مقصد سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شہباز شریف کو دبائو میں لایا جائے ،مسلم لیگ(ن) کو دبائو میں لایا جائے اورحق او رسچ کی آواز کو دبایا جائے ،ایسا کرنے والوں کو اس بات کا بھی احساس نہیں ہے کہ وہ جس کے خلاف یہ کام کر رہے ہیںوہ ملک کی قومی اسمبلی کا قائد حزب اختلاف ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن