سنجرانی کی جیت کیلئے ہر سیاسی جمہوری قانونی حربہ استعمال کرینگے شبلی فراز
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی‘ جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔ اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ عمران خان نے غیرقانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔